پاک چین اقتصادی راہداری اور استحکام پاکستان

تحریر: محمد عثمان

1817

پاکستانی معیشت مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نموکو مالی سال17-2016 میں 5.3فیصد تک پہنچانے میں کامیاب رہی ہے اور مالی سال 18-2017 کےاہداف میں اس شرح کو 6 فیصد تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ اس ہدف کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں جو کردار پاک چین اقتصادی راہداری کاہے وہ کسی سے پنہاں نہیں ہے۔دنیا کے بہترین اقتصادی ادارےپاکستان کی ترقی کے قاعل ہیں ۔پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ یہ ان ممالک کی صف میں شامل ہیں جو ‘ون بیلٹ ون روڈ’کا بلواسطہ حصہ ہے ۔
جغرافیائی حدود کے پیش نظر پاکستان ایک ایسے محل وقوع پر واقع ہے جس کی اہمیت کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔چین ،جس کا شمار دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کرتے ہوے اربوں ڈالر کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے عناصر کو امن، محبت اور بھائی چارے میں تبدیل کرنے کے لیے کاشغر سے گوادر تک تمام پاکستانی اس راہداری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرداں ہیں
پوری پاکستانی قوم پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر یکجا ہیں جس کی مثال رواں ماہ منعقد ہونے والی چین میں ‘بیلٹ اینڈ روڈ سبمٹ’ ہے جس میں پاکستان کے تما صوبوں کی نما ئند گی تھی۔ تمام صوبے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں پیش پیش ہیں جو ایک مثبت اقتصادی ترقی کا عمل ہے۔جس کا فائدہ عام عوام کو استحکام پاکستان کی صورت ميں جلد ہی نظر آے گا ۔
2018 بہت سے قلیل مدتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے جن کا فائدہ ہر پاکستانی شہری اٹھا سکے گا۔ توانائی کے بہت سے منصوبے مکمل ہونے جا رہے ہیں جس کا صنعتی ترقی پر بہت اثر ہو گا۔بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی اور معیشت کا پہیا اور تیزی سے گھومے گا۔دیہی علاقوں کو شہروں سے جورنے اور جدید طرز کی سہولتوں کو متعارف کرانے سے شہروں کی برھتی ہوئی گنجانیت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور دیہی علاقے کے لوگوں کو ترقی کے یکساں موا قع فراہم ہوں گے۔
وژن2025 کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی اور ترقی یافتہ ممالک کے طرز عمل کو اپنایا جا رہا ہے۔ افرادی قوت کے لیے بہتر مواقع، قدرتی وسائل کا بہتر استعمال اور مثبت سوچ سے آگے بڑھنے کا جذبہ پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک معیشت بنا دے گا جو پاکستان کو غربت سے نکالنے، عدم مساوات کو کم کرنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے انتہائی موثر طریقہ ثابت ہو گا
پاکستان زندہ باد
تحریر: محمد عثمان
معاونین: عدنان خان، یاسر عرفات، علی فاروقی

  Published in Daily Ausaf on July 8th 2017

SHARE